عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//PAL KIA سرینگرنے کشمیر کی آٹوموبائل مارکیٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک ہی دن میں 25نئی ایس یو ویز کی ڈیلیوری کا ریکارڈ قائم کر دیا۔شو روم میں منعقد ہونے والی اس خصوصی تقریب میں Kia Seltos، Kia Sonet، Kia Carens اور نئی متعارف کردہ Kia Syrosکی گاڑیاں بیک وقت صارفین کے حوالے کی گئیں۔ یہ ایک ہی دن میں کسی بھی ڈیلرشپ کی جانب سے کی جانے والی سب سے بڑی SUVڈیلیوری قرار دی جا رہی ہے۔تقریب کو خصوصی طور پر سجا کر ریڈ کارپٹ استقبال، روایتی خوش آمدید، کیک کٹنگ اور تصاویر کے سیشنز کا اہتمام کیا گیا۔ ہر صارف کو کمپنی کی لیڈرشپ ٹیم نے ذاتی طور پر گاڑی کی چابیاں پیش کیں۔PAL KIA Srinagar کے COO مشتاق وانی نے اس موقع پر کہا کہ آج صرف 25 گاڑیاں نہیں بلکہ 25 خواب پورے کئے گئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ ریکارڈ ڈیلیوری اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیر میں Kia برانڈ پر اعتماد اور SUV گاڑیوں کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی صارفین کو شفاف طریقہ کار اور بروقت ڈیلیوری فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے اور یہ ایونٹ اسی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔یہ ریکارڈ ایونٹ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وادی کشمیر میں پریمیم SUV مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور صارفین جدید، محفوظ اور ٹیکنالوجی سے لیس گاڑیوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔