لندن/پیرس/فٹ بال کی دنیا کے عظیم کھلاڑی اور”مصری بادشاہ” کہلانے والے محمد صلاح نے اتوار کے روز اینفیلڈ اسٹیڈیم میں لیورپول کے لیے اپنا آخری میچ کھیلا۔ برینٹ فورڈ کے خلاف 1-1 سے ڈرا ہونے والے اس میچ کے بعد صلاح اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھیں چھلک پڑیں۔ لیورپول کے لیے تمام مقابلوں میں 257 گولز اسکور کیے ۔ وہ کلب کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن کر رخصت ہوئے ۔آخری میچ میں انہوں نے 74 منٹ تک کھیل پیش کیا جس میں کرٹس جونز کے گول میں مدد فراہم کی، جس کی بدولت لیورپول نے اگلے سیزن کے لیے چیمپئنز لیگ میں جگہ پکی کر لی۔33 سالہ ونگر اب اگلے ماہ شروع ہونے والے 2026 ورلڈ کپ میں مصر کی قیادت کریں گے ۔