غلام نبی رینہ
کنگن//سونہ مرگ کے تھاجواس میں ’اپنی مدد آپ‘ کے تحت سیاحت سے وابستہ افراد نے تھاجواس نالے پر عارضی پل تعمیر کیا ہے۔ گذشتہ دو برس سے محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے اس پل پر لکڑی کا ایک عارضی پل تعمیر کیا گیا تھا تاکہ تھاجواس کی سیرو تفریح پر آرہے سیلانیوں اور عام لوگوں کو نالہ عبور کرنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سیاحت شعبے سے وابستہ افراد کے مطابق پل پوری طرح سے خستہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے نالہ عبور کرنے میں سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا جس کے بعد سیلانیوں اور عام لوگوں نے مطالبہ کیا تھا کہ پل کی مرمت کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ یہاں کوئی حادثہ نہ ہو۔ شعبہ سیاحت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ نالے میں پانی کا بہاو بڑگیا ہے جس کے نتیجے میں یہاں کبھی بھی کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔ رینج آفیسر وائلڈ لائف مختار احمد نے اس سلسلے میںبتایا کہ انہوں نے گذشتہ برس پل کی مرمت کیلئے اپنے محکمہ کو آگاہ کیا تھا لیکن آج تک وہاں سے کوئی جواب نہیں ملا ۔جمعہ کو سیاحت سے وابستہ افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت عارضی پل کی مرمت کی ۔