ایجنسیز
کٹھمنڈو/ماؤنٹ ایورسٹ پر ایک روز میں سب سے زیادہ سمٹ کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق موسم سازگار ہونے کے بعد ماؤنٹ ایورسٹ پر رش ہے اور نیپال نے رواں سیزن 500 کلائمبنگ پرمٹ جاری کیے ہیں۔ حکام کے مطابق 21 مئی کو 274 کوہ پیماؤں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ رواں سیزن 56 سالہ کیمی ریتا شیرپا نے 32 ویں بار ایورسٹ سرکرکے اپنا عالمی ریکارڈ مزید بہترکیا جب کہ 52 سالہ لکھپا شیرپا نے 11ویں بار ایورسٹ سر کر کے خواتین میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس کے علاوہ دونوں ٹانگوں سے محروم روسی کوہ پیما رستم نبیئیف نے صرف ہاتھوں کے سہارے ماؤنٹ ایورسٹ سرکیا۔ واضح رہے کہ ایورسٹ پر ایک روز میں کامیاب سمٹ کا پرانا ریکارڈ 2019ء میں 223 کوہ پیماؤں کا تھا۔