اوڑی //نائب وزیر علیٰ سریندر کمار چودھری نے بدھ کو اوڑی میں ایک عوامی دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں سرحدی قصبہ اوڑی کے لئے قریب 20 سڑکوں کی منظوری دی گئی ۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران اوڑی میں مختلف سرکاری محکموں کی ایک جامع جائزہ مٹنگ کی صدارت کی جس دوران مختلف محکوں کے افسران نے اوڑی حلقہ میں جاری ترقیاتی کاموں، عوامی بہبود کی سکیموں، اور اہم پروجیکٹوں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔ممبر اسمبلی اوڑی نے حلقہ اوڑی کے کے کئی اہم عوامی مسائل اور ترقیاتی مطالبات پر روشنی ڈالی اور تمام جاری پروجیکٹوں کو بر وقت مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
نائب وزیر علی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ لگن کے ساتھ کام کرئیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اوڑی حلقہ کے لوگوں کے فائدے کے لئے ترقیاتی پرجیکٹوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے۔نائب وزیر علیٰ نے اپنے دورے کے دوران زہنپورہ بونیار میں اضافی کلاس رومز اور لائبرئری ،جولا پل کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا اور اس دوران کئی وفود سے ملاقات کی ۔نائب وزیر علیٰ سلام آباد اوڑی میں این ایچ پی سی کے خلاف اپنی مانگوں کو لے کر 9 ماہ سے بیٹھے زمین مالکان سے بھی ملے اور انہیں یقین دلایا کہ جائز مطالبات پر غور کیا جائے گا۔اوڑی میں زیر زمین بینکروں کے حولے سے پوچھے گئے ایک سوال جے جواب میں وزیر علیٰ نے بتایا کہ بینکروں کی تعنیر کی رقومات مرکزی سرکار وگزار کرتی ہے تا ہم مرکزی سرکار سے سفارش کی گئی کہ سرحدی علاقوں میں زیر زمین بینکر تعمیر کئے جائیں۔