عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر ///سرکردہ سیاسی و سماجی کارکن اور محکمہ زراعت کے ریٹائرڈ افسر ثناء اللہ میر، جو تارتھ پورہ ہندوارہ سے تعلق رکھتے ہیں، کل سرینگر میں پارٹی صدر دفتر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران اپنی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ پارٹی سربراہ سید محمد الطاف بخاری اور دیگر سینئر رہنماؤں نے اْن کا پارٹی میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔اس موقع پر جو سرکردہ رہنما موجود تھے اْن میں سینئر نائب صدر غلام حسن میر، جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، ریاستی سیکریٹری و ترجمان اعلیٰ منتظر محی الدین، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، ریاستی یوتھ صدر و ترجمان یاور دلاور میراور دیگر اشخاص شامل تھے۔