یو این آئی
ممبئی//انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپے کی گراوٹ جمعہ کے روز بھی جاری رہی اور یہ پہلی بار 96 روپے فی ڈالر کی سطح سے نیچے آگیا۔گزشتہ کاروباری دن پر ہندوستانی کرنسی 95.64 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔ آج یہ 22 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 95.86 روپے فی ڈالر پر کھلی اور دوپہر کے بعد 96.14 روپے فی ڈالر تک ٹوٹ گئی۔ یہ پہلا موقع ہے جب ایک ڈالر کی قیمت 96 روپے کے پار نکلی ہے۔