عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کل دیہی ترقی کے محکمے اور جموں و کشمیر رورل لائیولی ہُڈ مشن ( یو ایم ای ای ڈی ) کو دیہی معاش کو تبدیل کرنے اور جموں و کشمیر میں خواتین کو بااختیار بنانے میں ان کے قابل ذکر تعاون کیلئے مبارکباد دی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکمہ دیہی ترقی اور یو ایم ای ای ڈی کی مسلسل کوششوں نے خواتین کی زیر قیادت سیلف ہیلپ گروپس کو مضبوط بنا کر ، مالی شمولیت اور انٹر پرنیور شپ کو فروغ دے کر دیہی علاقوں میں ایک اہم سماجی و اقتصادی تبدیلی لائی ہے ۔ وزیر اعلیٰ کا یہ تبصرہ جموں و کشمیر کی خواتین کی زیر قیادت دیہی ترقی کے اقدامات کو یو ایم ای ای ڈی کے تحت حاصل ہونے والی بڑھتی ہوئی قومی شناخت کے پس منظر میں آیا ہے ۔
دیہی ترقی اور پنچائتی راج کے مرکزی وزیر شو راج سنگھ چوہان نے بھی جموں و کشمیر حکومت کی قیادت اور جموں و کشمیر رورل لائیولی ہُڈ مشن ( یو ایم ای ای ڈی ) کی جموں و کشمیر میں نمایاں کامیابیوں کی تعریف کی ۔ وزیر اعلیٰ کو لکھے گئے ایک خط میں مرکزی وزیر نے کہا کہ اعلیٰ قدر والے کاروباری اداروں کو بڑھانے ، مارکیٹ کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور کنور جنسی کو گہرا کرنے پر مسلسل توجہ یو ایم ای ای ڈی کے تحت حاصل کی گئی پیش رفت کو مزید تیز کرے گی ۔ اپنی بجٹ تقریر 2026-27 کے دوران وزیر اعلیٰ نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ لکھپتی دیدی پہل کے تحت 200952 ایس ایچ جی خواتین پہلے ہی لکھپتی دیدیاں بن چکی ہیں جبکہ بقیہ 32048 ممکنہ گھرانوں کو جون 2026 تک کوور کر لیا جائے گا تا کہ خواتین کی اقتصادی بااختیاریت کو مزید بڑھایا جا سکے ۔