عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// ایرٹیل کمپنی نے جمعرات کو بتایا کہ سال 2025 میں سائبر سکیورٹی کے 20 لاکھ سے زائد واقعات درج کیے گئے، جو اس چیلنج کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایئرٹیل کی بزنس ٹو بزنس یونٹ، ایئرٹیل بزنس نے ’’ایئرٹیل سیکیور ورک فورس‘‘ تیار کیا ہے۔ یہ ملک کا پہلا مکمل طور پر منظم اور مربوط زیرو ٹرسٹ آرکیٹیکچر سکیورٹی پلیٹ فارم ہے، جو اداروں کو جامع اور قواعد کے مطابق سکیورٹی فراہم کرتا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ نظام اداروں کو کم لاگت میں مؤثر سکیورٹی فراہم کرے گا اور انہیں اپنی سکیورٹی خود بنانے اور چلانے کے بوجھ سے بھی نجات دے گا۔ یہ حل صارفین، ڈیوائسز، نیٹ ورک، ایپلیکیشنز اور ڈیٹا سے جڑے تمام اینڈ پوائنٹس کو محفوظ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایئرٹیل سیکیور ورک فورس‘‘ کسی بھی وقت اور کہیں بھی صارفین، ڈیٹا اور ڈیوائسز کی حفاظت کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو کنیکٹیویٹی اور منیجڈ سکیورٹی کو 24 گھنٹے ماہر نگرانی کے ساتھ جوڑتا ہے۔ ان کے مطابق اس مربوط نظام سے اداروں کی سائبر سکیورٹی لاگت میں تقریباً 30 فیصد تک کمی ممکن ہے۔ایئرٹیل بزنس نے ’’ایئرٹیل سیکیور ورک فورس سینٹر آف ایکسیلینس‘‘ کا بھی آغاز کیا ہے، جو ایئرٹیل کلاؤڈ پر ہوسٹ کیا گیا ہے۔