اشرف چراغ
کپوارہ// شمالی ضلع کپوارہ میں اہم انتظامیہ عہدو ں (ضلع آفیسران )کی کرسیا ں کئی سالوں سے خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے انتظامی امور چلانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔سماجی بہبود محکمہ کے دو بڑے عہدے جن میں ضلع سو شل ویلفئر آفیسر اور ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر (آئی سی ڈی ایس )کی کر سیا ں عرصہ دراز سے خالی ہیں ۔اس طرح محکمہ دستکاری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس کی کر سی بھی خالی ہے جس کی وجہ سے کاریگروں اور صنعت سے متعلق کئی مسائل کا باعث بن سکتی ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی عدم موجودگی کی وجہ سے حکومتی سکیمو ں تک رسائی میں دشواری ،کاریگرو ں کے لئے خصوصی مراعات اور فرو غ کی اسکیمو ں میں عمل در آمد سست پر گیا ہے ۔کاریگرو ں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی عدم موجودگی کی وجہ سے کرافٹ ٹرینگ پروگرامو ں اور کاریگرو ں کی تیکنیکی مہارتو ں میں بہتری کے لئے خصوصی ورکشاپیں کا انعقاد تعطل کا شکار ہو سکتا ہے ۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ کی کرسی بھی خالی پڑی ہے جس کی وجہ سے ایمپلائمنٹ ایکس چینج اور متعلقہ محکمے کے روز مرہ کے کام بری طرح متا ثر ہو رہے ہیں ۔ملازمت کت متلاشی نوجوانوں کی رجسٹریشن اور ان کی کوائف کی اپڈیٹنگ کا کام سست روی ک شکار ہے ۔اس دوران ایکزکیٹو آفیسر ہندوارہ میونسپل کونسل کا عہدہ بھی خالی پڑا ہے جس کے نتیجے میں اس محکمے کے کام کاج پر براہ راست نگرانی نہیں ہو پاتی ہے۔سرحدی علاقے کرناہ میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی کر سیاں کئی ماہ سے خالی ہے جس کی وجہ سے پورے کرنا ہ علاقے میں انتظامی امور چلانے میں زبردست مشکلات کا سامنا ہے۔علاقے کے لوگو ں نے کئی بار سرکار سے مطالبہ کیا کہ کرناہ میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ کو فوری طور تعینات کیا جائے لیکن تا حال سر کا ر نے کوئی قدم نہیں اٹھایا ۔ اس دوران ضلع میں 24بلاکو ں میں 14بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرا ن کی کر سیا ں خالی پڑی ہیںاور ضلع کے ایک ایک بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کو 3سے زائد بلاک چارج میں دئیے گئے ہیں ۔سرکار نے اگرچہ ان محکمو ں میں کام چلانے کے لئے دیگر اضلاع کے آفیسرا ن کو اضافی چارج دیا گیا لیکن اس کے باجود بھی بھی کار کر دگی متاثر ہو رہی ہے ۔ضلع میں ان آفیسرا ن کی عدم موجودگی کی وجہ سے سماجی و انتظامی اور عوامی شکایت کا ازالہ بھی نہیں ہو سکتا ہے اور اس کمی کے باعث دور دراز علاقوں میں عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ آرہی ہے ۔ضلع انتظامیہ میں یہ خالی پن عوامی مسائل میں اضافے اور ورک کلچرل کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔اس مسلئے سے نمٹنے کے لئے سرکار کو فوری طور کپوارہ ضلع میں ان بڑے آفیسرو ں کو مکمل طور تعینات کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔