عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// شوپیاں ضلع کے ارپورہ ناگہ بل علاقے میں اتوار کو ایک 58 سالہ شخص مبینہ طور پر اپنے باغ میں سیب کے درخت سے لٹک کر مردہ پایا گیا۔اس کی شناخت عبدالرشید ڈار کے نام سے ہوئی ہے جو پیشہ سے دکاندارہے۔مقامی لوگوں نے باغ میں ایک درخت سے لٹکی لاش دیکھی اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کی ٹیم نے جلد ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔پولیس نے واقعے کے گردوپیش کے حالات جاننے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔