عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ کے تھاجیواڑہ علاقے میں ہفتہ کے روز ایک 60 سالہ شخص کی موٹر سائیکل کی زد میں آکر موت ہو گئی۔ موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر JK03Q-2738 تھا، نے ایک راہگیر کو ٹکر مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال (ایس ڈی ایچ) بجبہاڑہ میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا، جہاں وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔متوفی کی شناخت بعد میں غلام رسول ڈار (65) ولد محمد رمضان ساکن تھاجیواڑہ کے طور پر ہوئی۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔