عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // محض ایک دن بعد وادی کشمیر میں موسم کا مزاج پھر بدل گیا جس دوران ٹنل کے آر پار موسلا دار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں بارشوں ہوئی۔ سنیچروار کی صبح سے ہی پیر پنچال کے آر پار مسلسل خراب موسمی صورتحال کے چلتے شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میںبارشیں ہوئی۔محکمہ موسمیات نے وادی میں24 گھنٹوں تک بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں تک کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔