عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سری نگر کے مضافاتی علاقے بمنہ میں محکمہ لیگل میٹرولوجی کی جانب سے چلائی گئی ایک جانچ مہم کے دوران کم وزن کے 39 ایل پی جی سلنڈر ضبط کیے گئے۔ حکام کے مطابق یہ سلنڈر بھارت گیس کے تھے۔محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ ضبط کیے گئے سلنڈروں میں وزن کی کمی پائی گئی، جو تقریباً 800 گرام سے لے کر ایک کلوگرام تک تھی، جو کہ مقررہ معیار کی خلاف ورزی ہے۔حکام کے مطابق یہ کارروائی صارفین سے متعلق اشیا اور پیمائش کے معیار میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔ لیگل میٹرولوجی ایکٹ 2009 کی دفعات 30 اور 36 کے تحت کارروائی شروع کی گئی ہے۔جانچ کے دوران یہ بھی دیکھا گیا کہ گیس ڈسٹری بیوٹر صارفین کو سلنڈر فراہم کرتے وقت وزنی مشین کا استعمال نہیں کر رہے تھے اور نہ ہی صارفین کو سلنڈر کے اصل وزن کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا تھا۔دوسری جانب بھارت گیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ متعلقہ ڈسٹری بیوٹر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے اور کمپنی کی جانب سے اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔