عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// شہر خاص کے علمگری بازار میں جمعہ کو Hindwareنے باتھ اور کچن مصنوعات کیلئے ایک جدید اور مکمل اسٹور کا افتتاح کیا۔ یہ قدم کشمیر میں کمپنی کی موجودگی کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔یہ اسٹور مانس ٹریڈنگ کمپنی کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے، جہاں صارفین کو ایک ہی جگہ پر سینیٹری ویئر، ٹائلز، کچن اپلائنسز، چمنیز، نلکے اور اسمارٹ ہوم سلوشنز دستیاب ہوں گے۔افتتاحی تقریب میں’ہنڈویئر‘ کے ڈائریکٹر شاشوت سومانی اور سی ای او نروپم سہائے سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔مانس ٹریڈنگ کمپنی کے حکیم امیر مشہود نے کہا کہ یہ اسٹور کشمیر کے لوگوں کو جدید اور معیاری مصنوعات مناسب قیمت پر فراہم کرے گا۔کمپنی کے مطابق، صارفین کو بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے مضبوط نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے اور شکایات کا ازالہ 24گھنٹوں کے اندر کیا جائے گا۔ ہنڈویئر نے آئندہ ڈھائی برسوں میں اپنی آمدنی دوگنی کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا ہے۔