فیاض بخاری
بارہمولہ// ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے بالائی علاقوں کو جوڑنے والی ڈنگی وچھہ سڑک خستہ حالی کا شکار ہے، جس کے باعث مقامی آبادی کو روزمرہ آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں۔ یہ سڑک کئی دیہات کو آپس میں ملاتی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اعلیٰ سرکاری افسران بھی اسی راستے سے گزرتے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی حالت دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے، جگہ جگہ گڑھے اور ٹوٹ پھوٹ حادثات کو دعوت دے رہے ہیں۔ عوام نے سوال اٹھایا ہے کہ آخرمتعلقہ محکمہ کیوں گہری نیند میں ہے اور اس اہم مسئلے کو سنجیدگی سے کیوں نہیں لیا جا رہا۔لوگوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے قبل اس سڑک کی فوری مرمت اور بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے اور ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔