اظہر حسین
کولگام// ضلع کولگام میں گیس سلنڈر حاصل کرنے کیلئے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کو دور دراز علاقوں سے آ کر بس سٹینڈ میں قطاروں میں گھنٹوں سلنڈر حاصل کرنے کیلئے انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ہوم ڈلیوری کے ذریعے گیس فراہم کرنے کا دعویٰ تو کیا جارہا ہے لیکن زمینی سطح پر اس حکمنامے پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے۔ لوگوں کے مطابق انہیں مجبوراً دن بھر قطارمیں کھڑا رہنے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے ۔عوام نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہوم ڈلیوری نظام کو موثر بنایا جائے تاکہ لوگوں کو اس پریشانی سے نجات مل سکے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ اینڈ سپلائز کولگام کا کہنا ہے کہ اس مسئلہ کے حل کیلئے جلد ہی تمام گیس ایجنسیوں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جارہی ہے اور ہوم ڈلیوری کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔