یواین آئی
لاہور/پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی 100ویں نصف سنچری مکمل کر کے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے یہ کارنامہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں انجام دیا، جہاں وہ 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور اپنی ٹیم کو 8 وکٹوں سے فتح دلائی۔اس سے قبل بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن چکے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز 104 میچز میں حاصل کیا۔اسی موقع پر جنوبی افریقہ کے کرکٹر رائلی روسو بھی نمایاں رہے جو پی ایس ایل میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بنے ۔پی ایس ایل انتظامیہ نے بابر اعظم اور رائلی روسو کی مشترکہ تصویر بھی شیئر کی، جس میں ”100ففٹیز اور 100گیمز” کا عنوان دیا گیا۔