عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای)نے بدھ کو 10ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔ حکام نے بتایا کہ سی بی ایس ای نے اس سال سے 10ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے دو ایڈیشن کے ساتھ آغاز کیا ہے۔ طلبا کے لیے پہلے ایڈیشن میں آنا لازمی تھا جس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔سی بی ایس ای کلاس 10 کے بورڈ امتحانات میں لڑکیوں نے پھر لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس میں 93.70 فیصد طلبا امتحان میں کامیاب ہوئے ۔گزشتہ سال پاس ہونے کا مجموعی تناسب 93.66 فیصد تھا۔ حکام نے بتایا کہ 94.99 فیصد لڑکیوں نے امتحان پاس کیا، جو لڑکوں کے پاس ہونے کے تناسب سے 1.3 فیصد زیادہ ہے۔حکام نے بتایا، کل 55,368 طلبہ نے 95 فیصد سے زیادہ جبکہ 22,1574 طلبہ نے 90 فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کیے ۔1.47 لاکھ سے زیادہ امیدواروں کو ‘کمپارٹمنٹ’ زمرہ میں رکھا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس سال یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں قدرے کم ہے۔اس بار، 24.71 لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جو 8,074 مراکز پر منعقد کیا گیا تھا۔