یواین آئی
چنئی/تیز رفتار کرکٹ لیگ انڈین پریمیم لیگ (آئی پی ایل) 2026 جیسے جیسے آگے بڑھ رہی ہے ، ویسے ویسے ہر روز پرپل اور اورنج کیپ کی فہرست میں تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں منگل کو چنئی سپر کنگز اور کولکارا نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد انشُل کمبوج اور پرشدھ کرشنا پرپل کیپ کی فہرست میں مشترکہ طور پر سرفہرست پہنچ گئے ہیں۔ سی ایس کے کے میڈیم فاسٹ بولر انشُل کمبوج نے اب تک ایک بھی ایسا میچ نہیں کھیلا جس میں انہیں وکٹ نہ ملی ہو۔ پانچ میچوں میں صرف ایک بار ایسا ہوا جب وہ دو یا اس سے زیادہ وکٹیں نہ لے سکے ۔ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گزشتہ میچ میں کمبوج نے کے کے آر کے خلاف 32 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جس کے ساتھ اس سیزن میں ان کی مجموعی وکٹیں 10 ہو گئی ہیں۔ اب وہ پرشدھ کرشنا (گجرات ٹائٹنز) کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ تاہم بہتر اکانومی ریٹ کی وجہ سے پرپل کیپ ابھی بھی پرشدھ کرشنا کے پاس ہے ۔ اس فہرست میں روی بشنوئی (راجستھان رائلز) 9 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان کے بعد جوفرا آرچع 7 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔