عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری کی قیادت میں کل پارٹی کے سینئر رہنماوں نے چرارِ شریف میں حضرت شیخ نورالدین نورانیؒکی درگاہ اور پکھرپورہ میں حضرت سید علی عالی بلخیؒکے آستانے پر حاضری دی۔ پارٹی رہنماوں نے جموں و کشمیر کے عوام کے لیے امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کی دعا کی۔ اس موقعے پر سید محمد الطاف بخاری اور ان کے ہمراہ پارٹی رہنماؤں نے مقامی باشندگان اور ان زیارت گاہوں پر موجود زائرین سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر، پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر، نائب صدر جاوید مصطفیٰ میر، جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ہلال احمد شاہ، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، ترجمانِ اعلیٰ و ریاستی سیکریٹری منتظر محی الدین، ریاستی یوتھ صدر و ترجمان یاور دلاور میر، ریاستی سیکریٹری و ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ، ضلع صدر بڈگام ایڈووکیٹ اویس اشرف شاہ، صوبائی سیکریٹری کشمیر فہد اندرابی، صوبائی جوائنٹ سیکریٹری کشمیر سجاد احمد ڈار، سینئر نائب صدر بڈگام مختار احمد ڈار، سینئر لیڈر میر عماد، اور دیگر لیڈران موجود تھے۔