یواین آئی
نئی دہلی/ آئی پی ایل 2026 کے 14ویں میچ کے دوران سست بالنگ (سلو اوور ریٹ) کی پاداش میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گل پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ۔ یہ کارروائی ارون جیٹلی اسٹیڈیم، دہلی میں دہلی کیپٹلز ) کے خلاف کھیلے گئے میچ کے بعد عمل میں لائی گئی۔ میچ کے دوران گجرات ٹائٹنز کی ٹیم مقررہ وقت میں اپنے اوورز مکمل کرنے میں ناکام رہی۔ آئی پی ایل کی رپورٹ کے مطابق، یہ کارروائی آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت کی گئی ہے ، جو کم از کم اوور ریٹ برقرار نہ رکھنے سے متعلق ہے ۔ چونکہ رواں سیزن میں شبھمن گل کی ٹیم کی جانب سے یہ پہلی خلاف ورزی تھی، اس لیے ان پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ آئی پی ایل کے قوانین کے تحت، اگر کوئی ٹیم سیزن میں بار بار ’سلو اوور ریٹ‘ کی مرتکب ہوتی ہے ، تو جرمانے کی رقم میں اضافہ کیا جاتا ہے اور کپتان پر ایک میچ کی پابندی بھی لگ سکتی ہے ۔