شاہد ٹاک
شوپیان //سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز شوپیان ضلع میں ایک سڑک پر ملی ٹینٹوں کے ذریعہ نصب ایک طاقتور دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی)کا پتہ لگا کر اسے ناکارہ بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سانحہ ٹل گیا کیونکہ آئی ای ڈی سے “بظاہر سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں کو نشانہ بنانا تھا”۔ اہلکار نے بتایا کہ یہ سرنگ صبح سویرے جنوبی کشمیر ضلع میں زینہ پورہ-چتراگام سڑک کے ساتھ معمول کی صفائی کی کارروائیوں کے دوران پایا گیا۔انہوں نے کہا کہ جانچ کے دوران یہ چیز ایک طاقتور آئی ای ڈی پائی گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو جائے وقوعہ پر بلایا گیا اور آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ اس کامیابی سے ایک بہت ہی بڑے حادثے کو ٹالاگیا، جو کسی بہت بڑے مالی اور جان نقصان کا پیش خیمہ بن سکتا تھا۔