سید اعجاز
ترال//ترال کے آری پل علاقے کے دار گنائی گنڈ نامی گائوں میں نالہ لام پر پل کی عد موجودگی کی وجہ سے علاقے کی وسیع آبادی کو گونا گو مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔اس دوران مقامی لوگوں نے کل گائوں سطح پر چندہ جمع کرکے ہل شری کر کے ایک لکڑی کا عارضی پل تعمیر کرنے کا کام شروع کیا ہے ۔آبادی کے مطابق نالے کے دونوں اطرف ایک درجن کے قریب بستیاں آباد ہے تاہم نالے پر پل کی عوم موجود گی میں ہر سال بارشوں اور برف باری کے موسم میں لوگوں کا رابط منقطع ہو جاتا ہے ۔انہوں نے بتایا گزشتہ دنوں کی بارشوں کے بعد ڈار گنائی،گنڈ کا،ناگہ ناڈ،ینگونی،پاری بل سمیت متعدد بستیوں کا آپسی رابط منقطع ہوا ہے ۔
انہوں نے بتایا اس پل کی عد موجوگی کے باعث جہاں انسانوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے وہی دوسری جانب لوگوں کے مویشی بھی درماندہ ہوتے ہیں ۔انہوں نے بتایا جہاںڈار گنائی گنڈ،آری پل،صوفی گنڈ کے لوگوں کو نالے کے اس پار باغات اور باقی اراضی موجود ہے وہی دوسری جانب دوسری طرف کی بستیوںکے بچے ڈار گنائی گنڈ میں زیر تعلیم ہیں نالے میں پانی موجود ہونے کے دوران سکول نہیں جا سکتے ہیں جبکہ اچانک بارشوں کی صورت میں والدین کو ذہنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے یہاں ایک مستقل رابط تعمیر کیا جائے تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔