اشرف چراغ
کپوارہ//کل کے کشمیر عظمیٰ کے کل کے شمارے میں کپوارہ میں غیر قانونی کان کنی کے بعد محکمہ کان کنی اور ارضیات نے ضلع میں اپنی کا روائی کو مزید تیز دیا اور پیر کے روز ضلع آفیسر نے کئی علاقوں کا دورہ کیا۔ضلع آفیسر کان کنی و ارضیات ممتاز احمد نے بتایا کہ محکمہ کئی سالوں سے سر گرم عمل ہے اور ضلع کے اہم ندی نالوں جن میں نالہ ماور ،نالہ پہرو ،نالہ کہمیل سمیت دیگر نالو ں کی دیکھ ریکھ جاری ہے۔
انہو ں نے کہا کہ محکمہ نے نالو ں سے غیرقانونی کان کنی کے خلاف اپنی کاروائی پہلے ہی جاری رکھی ہے تاہم کئی علاقوں میں چوری چھپی اس کام کو انجام دیا جاتا ہے لیکن محکمہ نے گزشتہ سال کے دوران 1ہزار گا ڑیو ں کو ضبط کیا جو ان نالوں سے غیر قانونی طورریت اور بجری نکالنے کے کام کو انجام دیتے۔ممتاز احمد نے بتایا کہ محکمہ نے2024-25کے 344گاڑیو ں کو ضبط کیا گیا اور ان سے 60لاکھ روپے جر مانہ وصول کیا گیا جبکہ اس سال 1کرو ڑ 30لاکھ روپے بطور جرمانہ کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ محکمہ غیر قانونی کان کنی کرنے والو ں کے سخت سختی سے پیش آئے گا۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ نے ہر وقت عوام دوست اقدامات اٹھائے اور اس ناسور کو روکنے کے لئے لوگو ں کا تعاون بھی ضروی ہے اور اگر کسی نالہ سے دوران شب یا دن کان کنی ہو رہی ہے تو لوگو ں کو فوری طور محکمہ کو اطلاع دینی چایئے تاکہ ضلع کے ان اہم نالو ں کی شناخت کو بچایا جائے گا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ موسمی خراب مو سمی صورتحال کے بعد ان ندی نالو ں کے پانی میں بہت اضافہ ہوا ہے اور اس بیچ کسی بھی غیر قانونی کان کنی کا کوئی بھی بڑا خطرہ نہیں ہے لیکن جو ں ان نالو ں کے پانی کی سطح میں کمی آئے گی تو محکمہ اپنے ٹیم کو دوبارہ متحرک کرے گا لیکن اس کے باجود بھی محکمہ کی چھاپہ مار کاورائی جاری رہے گی۔