اشرف چراغ
کپوارہ// ضلع کپوارہ کے پہا ڑوں پر تا زہ بارشوں اور ہلکی برف بار ی کی جہ سے پورے ضلع میں سر دی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ کیرن سے اطلاع ہے کہ میلیال کیرن سڑک برفانی تودے گر آنے کے نتیجے میں بند ہو گئی۔موسم کی مسلسل خرابی کے بعد انتظامیہ سے کپوارہ ضلع کے پہا ڑی علاقوں میں رہائش پذیر لوگو ں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور اپنے گھرو ں سے باہر نہ آئے کیونکہ بارشو ں اور بارف باری کے نتیجے میںان پہا ڑی علاقوں میں تودے گر آنے کاخطرہ لا حق ہے۔اتوار کے روز میلیال کیرن سڑک پر واٹر پوئنٹ کے نزدیک ایک بڑا برفانی تودہ گر آیا جس کی وجہ سے سڑک گا ڑیو ں کی آمد ورفت کے لئے بند ہو گئی۔تازہ برف باری سے فرکیاں گلی پر 3سے 4انچ برف جمع ہوئی تاہم سڑک آمدو رفت کے لئے کھلی تھی لیکن موسم سرما کے دوران سڑک کے کنارے بھاری برف جمع ہے اور درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ہی برف پگھل جاتی ہے اور برفانی تودے گر آنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔ادھر منڈیا ں کیرن کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ منڈیا ں گائو ں کو جو سڑک جاتی ہے وہ ایک ماہ قبل مٹی کے تودے اور پتھرو ں کے گر آنے کے نتیجے میں بند ہو گئی لیکن آج تک متعلقہ محکمہ نے سڑک کو کھولنے کے لئے کوئی بھی قدم نہیں اٹھا یا اور مزکورہ سڑک ایک ماہ سے بند پڑی ہے۔لوگو ں نے ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔