عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// وزارت داخلہ نے کیڈر کے دو افسروں کو جموں و کشمیر سے فوری طور پر لداخ منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے جاری کردہ ایک سرکاری حکم کے مطابق، آئی اے ایس افسر ندھی ملک (AGMUT: 2013) اور IPS افسر کوشل کمار شرما (AGMUT: 2012) کو جموں و کشمیر سے لداخ میں تعینات کیا گیا ہے۔مجاز اتھارٹی کی منظوری سے جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پوسٹنگز اگلے احکامات تک نافذ العمل رہیں گی۔