گزشتہ 48گھنٹوں میں برف و باراں ،کل اور پرسوں موسم خراب رہیگا
عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ایک تازہ مغربی ڈسٹربنس 7اپریل کو صبح/دوپہر تک جموں کو متاثر کرنے کی توقع ہے، اور شام/رات تک کشمیر کے کچھ حصوں کو بتدریج متاثر کرے گی۔اس کا سب سے زیادہ اثر جموں خطہ میں پڑے گا ۔جہاں ہلکی سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ پیر پنچال رینج کے قریب والے علاقوں (خاص طور پر جموں کی طرف)اچھی شدت کی بارش ہو سکتی ہے۔ دوپہر اور شام کے درمیان کچھ علاقوں میں خاص طور پر اونچے علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ نے کہا ہے کہ پیر6 اپریل کوزیادہ تر خشک موسم کی متوقع ہے۔ البتہ دوپہر اور شام کے درمیان کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔وادی میں خاص طور پر 8، 9 اپریل کے آس پاس الگ تھلگ علاقوں میں موسلادھار بارش اور برف باری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 9اپریل کے بعدزیادہ تر خشک موسم ر ہے گا۔ تاہم دوپہر اور شام کے درمیان کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ البتہ10 اپریل کوزیادہ تر خشک موسم متوقع ہے۔ اور 11اور 12اپریل تک بھی مطلع ابر آلود رہے گا۔گذشتہ 3سرینگر میں 24ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بارہمولہ میں 45ملی میٹر درج کی گئی۔لگاتار بارش ہونے کے نتیجے میں بارش کی کمی کی شرح قدرے کم ہوگئی جو 30فیصد تک نیچے آگئی جو 1 مارچ سے 1 اپریل 2026 کے درمیان 34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس عرصے کے دوران 101.4 ملی میٹر بارش ہوئی جو معمول کی 154.6 ملی میٹر سے بہت کم ہے۔ یہ غیر معمولی طور پر خشک سردیوں کے بعد کی صورتحال ہے، جو کہ مسلسل ساتویں سال معمول سے کم بارش کی نشاندہی کرتا ہے، جس سے زراعت اور پانی کی سطح کے لیے خدشات پیدا ہورہے ہیں۔مجموعی طور پر بارش کاشارٹ فال زیادہ سخت سردیوں کے بعد خطے میں مارچ میں 34% ریکارڈ کیا گیا۔مارچ کے مہینے میںضلع وار خسارہ شوپیان میں (74%)، کولگام (61%)، ڈوڈہ (52%)، اننت ناگ (47%)، اور بڈگام (45%) خسارے کیساتھ نمایاں رہے۔سرینگر کے موسم گرما کے دارالحکومت میں 24 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا۔خشک موسم سرما (دسمبر سے فروری) میںبنیادی طور پر 65 فیصد خسارے کا سامنا کرنا پڑا، فروری میں 89 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ برف اور بارش کی کمی نے پانی کی سطح کو بری طرح متاثر کیا ، جس سے آبی ذخائر وقت سے پہلے خشک ہو تے گئے ۔ خشک موسم، جو 2019 سے مسلسل ہے، فصلوں کو خطرات لاحق ہے۔مارچ کے آخر اور اپریل کے اوائل میں حالیہ، قلیل مدتی بارشوں کے باوجود، مجموعی خسارہ زیادہ ہے۔