عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ائرٹیل نے اپنی ذیلی کمپنی Nxtra Data Limitedمیں 1ارب امریکی ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ سرمایہ کاری عالمی سرمایہ کاروں Alpha Wave Global، Carlyle اور Anchorage Capital کی جانب سے ان کے ذیلی اداروں کے ذریعے کی جائے گی جبکہ ایئرٹیل خود بھی اس سرمایہ کاری میں حصہ لے گا۔معاہدے کے مطابق Alpha Wave Global 435 ملین ڈالر، Carlyle 240ملین ڈالر اور Anchorage Capital 35 ملین ڈالر سرمایہ کاری کریں گے، جبکہ باقی رقم ایئرٹیل فراہم کرے گا۔ اس سرمایہ کاری کے بعد بھی ایئرٹیل Nxtraمیں کنٹرولنگ حصہ برقرار رکھے گا۔ یہ معاہدہ بھارت میں ریگولیٹری منظوری سے مشروط ہے۔Nxtra، جو بھارت کی پہلی ڈیٹا سینٹر کمپنی ہے جس نے بڑے پیمانے پر مصنوعی ذہانت (AI)کا استعمال کیا ہے، اس سرمایہ کاری کو اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے اور ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے استعمال کرے گی۔
کمپنی کا مقصد اپنے انفراسٹرکچر کو بڑھانا اور خدمات کے دائرہ کار کو وسیع کرنا ہے تاکہ انٹرپرائزز، ہائپر اسکیلرز اور سرکاری اداروں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔بھارت میں ڈیٹا سینٹر کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، جس کی بڑی وجوہات ڈیجیٹل تبدیلی، کلائوڈ سروسز کا بڑھتا ہوا استعمال اور ہائپر اسکیلرز کی مانگ میں اضافہ ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق2024سے 2030کے درمیان بھارت کا ڈیٹا سینٹر مارکیٹ تقریباً 21فیصد کی سالانہ شرح سے بڑھ کر 3,400میگاواٹ آئی ٹی صلاحیت تک پہنچنے کی توقع ہے۔ایئرٹیل کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین Gopal Vittal نے کہا کہ Nxtraنے بھارت کے جدید اور پائیدار ڈیٹا سینٹر نیٹ ورک کی بنیاد رکھی ہے اور کمپنی آنے والے برسوں میں اپنی صلاحیت کو تقریباً 1گیگاواٹ تک بڑھانے اور 25فیصد مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔Carlyleکے نمائندے Kapil Modi نے کہا کہ Nxtra بھارت کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی سے فائدہ اٹھانے کی بہترین پوزیشن میں ہے اور کمپنی نے اپنے آپریشنز اور صارفین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنایا ہے۔