عظمیٰ نیوزسروس
راجپورہ// آرینز گروپ آف کالجز نے ٹیک کیڈ کے اشتراک سے اپنے کیمپس میں ’’آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی ) کا مستقبل‘‘ کے موضوع پر ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں مختلف شعبہ جات کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ ورکشاپ میں انجینئرنگ، لا، نرسنگ، فارمیسی، فزیوتھراپی، پیرا میڈیکل، ایم بی اے، بی بی اے اور بی سی اے سمیت مختلف ٹیکنیکل کورسز کے طلبہ نے حصہ لیا۔ اس موقع پر طلبہ کو مصنوعی ذہانت کی جدید پیش رفت اور اس کے عملی استعمال سے روشناس کرایا گیا۔تقریب کی خاص بات Unitree Go2 Pro (چی چی) نامی AI سے چلنے والے روبوٹ کا لائیو مظاہرہ تھا، جس نے اپنی ذہین حرکات اور فوری ردعمل سے حاضرین کو متاثر کیا۔ماہرین نے مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، آٹومیشن اور روبوٹکس کے ابھرتے رجحانات پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں کامیاب کیریئر کے لیے AI مہارتیں نہایت اہم ہوں گی۔ورکشاپ کے اختتام پر ایک انٹرایکٹو سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں طلبہ نے بھرپور حصہ لیا اور AI و دیگر جدید ٹیکنالوجیز میں کیریئر کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔