غلام محمد
سوپور//کے خلاف مسلسل کارروائی کے ایک حصے کے طور پر، سوپور میں پولیس نے ایف آئی آر نمبر 02/2008 کے سلسلے میتین اشتہاری مجرموں کی غیر منقولہ جائیداد قرق کر لی جو E&IMCO ایکٹ کی دفعہ 2/3 کے تحت پولیس اسٹیشن پنزلہ میں درج کی گئی۔ملزمان ریاض احمد لون ولد مختار لون ساکن نادیہال – مختلف سروے نمبروں کے تحت 2 کنال 16 مرلہ زمین، اعجاز احمد لون ولد علی محمد لون ساکن نادیہال – سروے نمبر 280 کے تحت 10 مرلہ زمین،مشتاق احمد شاہ ولد اسد اللہ شاہ ساکنہ نادیہال سروے نمبر 3308 اور 3032 کے تحت 2 کنال زمین قرق کی گئی۔پولیس کے مطابق تمام ملزمان مسلسل کوششوں کے باوجود قانونی کارروائی سے بچ رہے تھے اور انہیں سیکشن 87 سی آر پی سی کے تحت عدالت نے اشتہاری مجرم قرار دیا تھا۔بعد ازاں عدالت کے احکامات کی تعمیل میں، سیکشن 88 CrPC کے تحت اٹیچمنٹ کی کارروائی ریونیو ریکارڈ اور مقامی انکوائری کے ذریعے جائیدادوں کی درست تصدیق کے بعد عمل میں لائی گئی۔ یہ عمل ریونیو حکام اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں انجام دیا گیا، اور تمام ضابطہ اخلاق کا بغور مشاہدہ کیا گیا۔یہ کارروائی ملک کی سلامتی اور سالمیت کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں میں ملوث مفرور ملزمان کے خلاف قانون کی حکمرانی کو نافذ کرنے کے لیے سوپور پولیس کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔