یواین آئی
لاہور/کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق نے کہا ہے کہ انہوں نے سابق ہندوستانی کپتان ایم ایس دھونی سے متاثر ہو کر کرکٹ کا آغاز کیا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف میچ میں اپنی بولنگ پلان کے مطابق کی۔جیو نیوز کے مطابق عثمان طارق نے کہا کہ کسی بھی شخصیت سے متاثر ہو کر انسان اپنی زندگی کا راستہ منتخب کر سکتا ہے اور وہ خود ایم ایس دھونی کی محنت، لگن اور جدوجہد سے متاثر ہو کر کرکٹ میں آئے ۔