یو این آئی
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے پرکاشم ضلع میں ہوئے ایک سڑک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم نے ‘ایکس’ پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں کہا، “آندھرا پردیش کے پرکاشم ضلع میں پیش آنے والا حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ جن لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے، ان کے ساتھ میری ہمدردیاں ہیں۔ میری دعا ہے کہ زخمی افراد جلد از جلد صحت یاب ہوں۔”انہوں نے اس حادثہ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے امدادی رقم دینے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا، “پی ایم این آر ایف سے ہر متوفی کے لواحقین کو دو لاکھ روپے امدادی رقم دی جائے گی، جبکہ زخمیوں کو 50,000 روپے دیے جائیں گے۔”