یواین آئی
جے پور/ایریزونا کے ٹیک کاروباری کل سومانی کی قیادت میں امریکی سرمایہ کاروں کے ایک کنسورشیم نے راجستھان رائلز (آر آر) کو خریدنے کے لیے تقریباً 15,290 کروڑ روپے کی ریکارڈ بولی لگائی ہے۔ سومانی، جو پہلے ہی راجستھان رائلز میں حصہ دار ہیں، اب اپنے دو دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر فرنچائز کے مکمل مالکانہ حقوق حاصل کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ راجستھان رائلز نے ہی سال 2008 میں آئی پی ایل کا پہلا خطاب اپنے نام کیا تھا۔سومانی کی قیادت والا یہ گروپ ان منتخب سرمایہ کاروں میں شامل ہے جنہیں فائنل بڈنگ (بولی) کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ اس ڈیل میں نہ صرف راجستھان رائلز کی 100 فیصد حصہ داری شامل ہے، بلکہ ٹیم کے تمام عالمی برانڈڈ حقوق بھی شامل ہیں۔ اس میں جنوبی افریقہ کی پارل رائلز اور سی پی ایل کی بارباڈوس رائلز جیسی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔آئی پی ایل کی آٹھ ابتدائی ٹیموں میں سے ایک، راجستھان رائلز کو سال 2008 میں برطانیہ کی ایمرجنگ میڈیا نے محض 67 ملین ڈالر میں خریدا تھا، جس کی ملکیت منوج بڈالے کے پاس ہے۔ اس دور میں ایک ڈالر کی قیمت تقریباً 40 روپے تھی، جو اب بڑھ کر 94 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔