برف وباراں،گرج چمک ،ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کاامکان
سرینگر//بدھ کو سری نگرسمیت پوری کشمیروادی میں زیادہ تروقت کھلتی دھوپ چھائی رہی،جسکی وجہ سے دن کواچھی گرمی محسوس کی گئی ۔اس دوران موسمیاتی ماہرین نے بدھ کو بھی موسم عام طور پر خشک رہنے کاامکان ظاہر کیا ہے۔ تاہم موسمیاتی مرکز سری نگر نے 28مارچ کی رات سے31مارچ کی دوپہرتک بہت سے میدانی علاقوںمیں ہلکی بارش وگلمرگ وسونہ مرگ سمیت کچھ بالائی مقامات پربرف باری کیساتھ ساتھ،بجلی چمکنے ، گرج چمک کیساتھ40سے50کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار والی ہوائیں چلنے اورکہیں کہیں ژالہ باری ہونے کاامکان بھی ظاہرکیا ۔اس دوران موسمیاتی تغیروتبدل سے متعلق جانکاری فراہم کرنے والے نجی موسمیاتی گروپ’کشمیر ویدر‘کے مطابق28 مارچ کی دیر شام سے31 مارچ تک وسیع پیمانے پر بارش اور برف باری کیلئے مضبوط مغربی خلل ممکن ہے۔جے کے این ایس کے مطابق موسمیاتی مرکز سری نگرنے بدھ کو جاری اپنی تازہ موسم کاری میں بتایاکہ بدھ 25مارچ کو بھی عام طور پرموسم خشک رہے گا ،تاہم 26مارچ کو دوپہر تک مطلع ابرآلودرہنے کے بیچ چند مقامات پر ہلکی بارش وبرفباری کاامکان ہے ۔
موسمیاتی مرکز سری نگرنے مزید پیش گوئی کہ 27اور28مارچ کو عام طور پرموسم خشک رہنے کے بعد 28مارچ کو شام کے بعد بہت سی جگہوں پر ہلکی بارش وبرف باری ہوگی اورگرج چمک کیساتھ تیز ہوائیں چلیں گی۔ موسمیاتی مرکز سری نگرنے بتایاکہ 29سے31مارچ کی دوپہر تک گرج چمک کیساتھ40سے50کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار والی ہوائیں چلنے کے ساتھ بہت سی جگہوں پر ہلکی سے اعتدال پسند بارش اور بالائی مقامات پربرف باری کا امکان ہے ۔موسمیاتی مرکز کے مطابق یکم سے4اپریل تک موسم جزوی سے عام طور پر ابر آلودرہنے کی توقع ہے ۔موسمیاتی مرکز سری نگرنے اپنی جاری کردہ ایڈوائزری میں کہاکہ 28مار چ کی رات سے 30مارچ کی رات تک دوران کئی مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش،بجلی چمکنے ،40سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار والی ہوائیں چلنے کے ساتھ چند اونچائیوں پر درمیانی برفباری کا امکان ہے۔کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 26مارچ اور29سے31 مارچ کے دوران کھیتی باڈی کے تمام کاموں کو معطل رکھیں۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 29سے31 مارچ کے دوران ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں اور اس کے مطابق منصوبہ بندی کریں۔اس دوران موسمیاتی تغیروتبدل سے متعلق جانکاری فراہم کرنے والے نجی موسمیاتی گروپ’کشمیر ویدر‘ نے جموں و کشمیر کے لئے شدید موسم کا انتباہ جاری کیا۔’کشمیر ویدر‘کے مطابق28 مارچ کی دیر شام سے31 مارچ تک وسیع پیمانے پر بارش اور برف باری کیلئے مضبوط مغربی خلل ممکن ہے۔گروپ کے مطابق اس دوران بالائی علاقوں میں شدید برف باری کا امکان ہے۔ گلمرگ، سونمرگ اور دیگر بڑے بالائی علاقوں میں بھی برف باری کا امکان ہے۔’کشمیر ویدر‘ نے مزید خبردار کیاکہ جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں خاص طور پر 29مارچ اور 30 مارچ کو شدید بارش، ژالہ باری اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔27 مارچ کوزیادہ تر خشک موسم کے چلتے چند مقامات پر دوپہر اور شام کے درمیان گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔جبکہ 28 مارچ کی سہ پہر اور 29 مارچ کے درمیان جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں ہلکی سے اعتدال پسند بارش متوقع ہے۔