یو این آئی
کولمبو/ممبئی/ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے آغاز سے قبل سری لنکن کھلاڑیوں کی دستیابی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ سری لنکا کرکٹ نے فاسٹ بولر ایشان ملنگا کو لیگ میں شرکت کے لیے کلیئرنس دے دی ہے ، تاہم اسٹار کھلاڑیوں وانندو ہسرنگا اور متھیشا پتھیرانا کو تاحال اپنی باری کا انتظار ہے ۔ سن رائزرز حیدرآباد کے شائقین کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایشان ملنگا منگل (24 مارچ) کو ٹیم کو رپورٹ کریں گے ۔ ان کے ہمراہ بیٹر کامینڈو مینڈس بھی حیدرآباد پہنچ رہے ہیں جنہیں پہلے ہی این او سی مل چکا ہے ۔وانندو ہسرنگا (ایل ایس جی ) اور متھیشا پتھیرانا (کے کے آر) کے فٹنس ٹیسٹ پیر کو شیڈول تھے جو کہ نہیں ہو سکے ۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پتھیرانا کو 18 کروڑ روپے کی بھاری رقم میں برقرار رکھا ہے ، لیکن فٹنس مسائل کے باعث وہ سیزن کے ابتدائی میچز مکس کر سکتے ہیں۔