عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// گاندربل ضلع کے لار علاقے میں جمعہ کو موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک راہگیر ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ولی وار کے رہائشی عرفان احمد میر کی موٹرسائیکل نے راہگیر کو ٹکر مار دی، جس کی شناخت غلام حسن تیلی ساکن لار کے طور پر ہوئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔حادثے میں موٹر سائیکل سوار ارشد احمد ساکن ولی وار زخمی ہو گیا جسے علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔