فلوریڈا/ یواین آئی/اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے اپنے شاندار کیریئر میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔ بدھ کی شب کوناکاف چیمپئنز کپ کے راؤنڈ آف 16 میں نیش وِل کے خلاف کھیلے گئے میچ کے ابتدائی لمحات میں میسی نے اپنے کیریئر کا 900 واں گول داغ دیا۔میجر لیگ ساکر کے مسلسل دو بار ایم وی پی رہنے والے ، آٹھ بار بیلن ڈی اور ایوارڈ یافتہ اور ورلڈ کپ چیمپئن میسی نے یہ سنگ میل اپنے روایتی انداز میں عبور کیا۔ ساتویں منٹ میں باکس کے وسط میں پاس وصول کرنے کے بعد، انہوں نے گیند پر قابو پایا، پینترا بدلا اور دفاعی کھلاڑیوں کے ہجوم کے درمیان سے اپنے بائیں پاؤں سے ایک نچلی شاٹ لگائی جو سیدھی جال کے کونے میں جا گری۔افیشیل اعداد و شمار کے مطابق، کرسٹیانو رونالڈو واحد دوسرے مرد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 900 سے زائد گول کر رکھے ہیں۔