عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// بڈگام ضلع میں بدھ کو پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کے ایک لائن مین کی ڈیوٹی کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے موت ہو گئی۔متوفی کی شناخت علی محمد ملک ساکن سونپاہ بیرواہ کے بطور ہوئی ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ معمول کا کام کر رہا تھا جب وہ بجلی کے کرنٹ سے ٹکرایا۔اسے فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ حکام نے بتایا کہ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔