یواین آئی
رباط/افریقی فٹ بال کنفیڈریشن (سی اے ایف) نے ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے سینیگل سے چیمپئن ہونے کا اعزاز واپس لے لیا ہے اور مراکش کو باضابطہ طور پر افریقہ کپ آف نیشنز 2025 کا فاتح قرار دے دیا ہے ۔ یہ فیصلہ جنوری میں کھیلے گئے فائنل کے دوران پیدا ہونے والے تنازع اور سینیگال کی ٹیم کی جانب سے میدان چھوڑنے کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے ۔جنوری 2026 میں کھیلے گئے فائنل میں سینیگال نے مراکش کے خلاف 0-1 سے برتری حاصل کر لی تھی، تاہم ریفری کے ایک فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے سینیگل کے کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا اور میدان سے باہر چلے گئے ۔
سی اے ایف کے اپیل بورڈ نے واضح کیا کہ ایونٹ کے آرٹیکل 82 اور 84 کے تحت، اگر کوئی ٹیم کھیل کے دوران احتجاجاً میدان چھوڑتی ہے تو اسےمیچ فورفیٹ (میچ سے دستبرداری) تصور کیا جاتا ہے ۔ قوانین کے مطابق، میچ چھوڑنے کی پاداش میں سینیگل کو ناکام قرار دیا گیا ہے اور اب ریکارڈ بک میں مراکش کو اس فائنل کا 0-3 سے فاتح تسلیم کیا گیا ہے ۔”فٹ بال کے ضوابط کے مطابق کھیل کی تکمیل میدان میں ضروری ہے ۔ کسی بھی وجہ سے میچ ادھورا چھوڑنا ٹائٹل سے محرومی کا سبب بن سکتا ہے ، جیسا کہ سینیگل کے معاملے میں ہوا۔