عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کابینہ وزیر ستیش شرمانے پیرکے روز کشمیر کو ہندوستان کا سوئٹزر لینڈ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم جموں وکشمیرمیں امن چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ذریعہ ٹیولپ شو2026 کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر ستیش شرما نے کہا کہ امن کو ترجیح رہنا چاہیے اور امید ظاہر کی کہ کشیدگی جلد کم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں۔ ستیش شرما نے کہاکہ نفرت کو ہمیشہ محبت سے شکست ہوئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ صورتحال جلد ختم ہو جائے گی۔وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت خطے کے سیاحتی شعبے کی ترقی اور مضبوطی کے لیے پرعزم ہے۔کشمیر کو ہندوستان کا سوئٹزرلینڈ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس سال ریکارڈ سیاحوں کی آمد کی توقع ہے، خاص طور پر ٹیولپ گارڈن کے افتتاح کے ساتھ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سیاح ریکارڈ تعداد میں آئیں گے اور انہیں کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔ وزیر ستیش شرما نے کہاکہ ہماری توجہ خوشحالی اور ترقی پر مرکوز ہے،۔