عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل سے مغربی ہوائوں کے دو مرحلے جموں و کشمیر میں داکل ہورہے ہیں جن کا اثر موسمی صورتحال پر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ بڑے پیمانے پر باشیں نہیں ہونگیں البتہ یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔محکمہ نے کہا کہ14 مارچ کوخشک موسم کے ساتھ جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہے گا۔ 15-16 مارچ تک کئی جگہوں پر 15 دوپہر سے 16 صبح تک وقفے وقفے سے ہلکی سے اعتدال پسند بارش/برف(اونچے مقامات) کے ساتھ ہو سکتی ہے۔ 17 مارچ کو الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش/برف کے مختصر وقفے تک امکان ہے۔ 18-20 مارچ کو عام طور پر ابر آلود موسم کیساتھ کئی مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے اعتدال پسند بارش/برفباری کے امکان کے ساتھ عموما ًرات/صبح کے اوقات میں متوقع ہے۔21-23 مارچ کو موسم عام طور پر خشک رہے گا۔ 24-25 مارچ کو بکھرے ہوئے مقامات پر ہلکی بارش/برف کے ساتھ مطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا۔