ظفر اقبال
اوڑی //اوڑی کے چندنواڑی پل سے ایک خاتون کے دریائے جہلم میں چھلانگ لگنے کا شبہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب موقع سے ایک موبائل فون اور ایک خاتون کا جوتا برآمد ہوا ہے، جس سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خاتون نے دریا میں چھلانگ لگا دی ہو گی۔واقعے کے فوراً بعد پولیس اور (SDRF) کی ٹیموں نے خاتون کا پتہ لگانے کے لیے دریا میں تلاشی مہم شروع کی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں علاقے میں تلاشی لے رہی ہیں تاہم اس رپورٹ کے آنے تک خاتون کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ ادھر خاتون کی شناخت ریتو شرما زوجہ درمندر کمار ساکنہ لگامہ کے بطور ہو ئی ہے۔گھر والوں نے جوتے اور فون دیکھ کر شناخت ظاہر کی ہے۔