عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// بارہمولہ سے رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید نے لوک سبھا اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران کئی سیاسی اور انسانی مسائل کو سختی سے اٹھایا۔ اگرچہ بحث کے دوران انہیں بولنے کا وقت نہیں دیا گیا لیکن بعد میں انہوں نے اپنی تقریر تحریری طور پر پیش کر دی تاکہ اسے ایوان میں ریکارڈ پر رکھا جا سکے۔انجینئر رشید نے اس وقت ایوان کے سامنے چلے گئے جب مرکزی وزیر داخلہ خطاب کر رہے تھے۔انجینئر رشید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
جس دوران وزیر داخلہ نے انہیں اپنی نشست سنبھالنے کے لیے کہا۔چیئر کو تحریری طور پر جمع کراتے ہوئے، انجینئر رشید نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بحث کے دوران بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے جموں و کشمیر میں حالیہ مظاہروں کے دوران گرفتار کیے گئے تمام سوگواروں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: “میں ان تمام لوگوں کی غیر مشروط رہائی کا خواہاں ہوں جنہیں جموں و کشمیر میں امریکی-اسرائیلی حملے کے خلاف حالیہ مظاہروں کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔”