یو این آئی
میڈرڈ، اسپین/یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ کے راؤنڈ آف 16 کے ایک بڑے مقابلے میں ریئل میڈرڈ نے سنسنی خیز کھیل پیش کرتے ہوئے مانچسٹر سٹی کو 0-3 سے عبرتناک شکست دے دی ہے ۔ سینٹیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کے ہیرو یوراگوئین مڈ فیلڈر فیڈریکو ویلورڈے رہے ، جنہوں نے پہلے ہی ہاف میں شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی۔کائلین ایمباپے ، جوڈ بیلنگھم اور روڈریگو جیسے اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود ریال میڈرڈ نے پیپ گارڈیولا کی ٹیم پر مکمل غلبہ حاصل کیے رکھا: ویلورڈے نے کورٹوا کی طویل پاس پر تیزی دکھاتے ہوئے سٹی کے گول کیپر ڈوناروما کو چکمہ دیا اور گیند جال میں ڈال دی۔ ونیسیس جونیئر کی پاس پر ویلورڈے نے ایک بار پھر گیند کو گول پوسٹ کی راہ دکھائی۔ ویلورڈے نے اپنی زندگی کی پہلی ہیٹ ٹرک ایک شاندار والی کے ذریعے مکمل کی، جس نے برنابیو کے تماشائیوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔مانچسٹر سٹی کے اسٹار اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ پورے میچ کے دوران ریئل میڈرڈ کے دفاعی کھلاڑیوں، بالخصوص انتونیو روڈیگر کے حصار میں رہے اور کوئی گول نہ کر سکے ۔ دوسرے ہاف میں ونیسیس جونیئر کو پینلٹی ملی لیکن سٹی کے گول کیپر ڈوناروما نے اسے روک کر مزید نقصان سے بچا لیا۔