عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کولگام کے سوپت دیوسر علاقے میں بدھ کو سڑک حادثے میں جموں و کشمیر بینک کا ایک ملازم اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ 3 دیگر زخمی ہوگئے۔ متوفی کی شناخت شاہنوازاحمد راتھرساکنہ واتیہال قاضی گنڈ کے طور پر کی گئی ہے ، جو کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والے4 افراد میں شامل تھا۔ شاہنواز احمد جموں وکشمیر بینک میں ملازم کے طور پر کام کرتا تھا، اسے علاج کیلئے دیگر زخمیوں کیساتھ قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں شاہنواز راتھرکی بعد ازاں موت واقعہ ہو گئی۔ دیگر زخمیوں کی حالت طبی نگرانی میں بتائی جاتی ہے۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔اس دوران سری نگر کے باباڈیمب علاقے میں ایک موٹر سائیکل سڑک سے پھسل جانے سے تین نوجوان زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر منتقل کیا گیا۔زخمیوں کی شناخت زیان کمار ولد بلال احمد کمار ، فرمان احمد ولد سرفراز احمد اور مصطفی بٹ ولد مظفر احمد ساکنان حبہ کدل کے بطور ہوئی ۔مقامی لوگوں اور راہگیروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔