نئی دہلی//جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن نے صنعت و تجارت محکمہ، حکومت جموں و کشمیر کے تحت ایشیا کی سب سے بڑی فوڈ اینڈ بیوریج اور ہاسپیٹیلٹی نمائش **AAHAR 2026** کے 40ویں ایڈیشن میں خطے کی زرعی اور فوڈ پروسیسنگ صلاحیت کو پیش کیا۔یہ نمائش 10 سے 14 مارچ تک بھارت منڈپم ، نئی دہلی میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس کا اہتمام انڈین ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن نے مرکزی وزارت کے اشتراک سے کیا ہے۔نمائش میں دنیا بھر سے فوڈ اینڈ بیوریج کمپنیوں، ہاسپیٹیلٹی انڈسٹری کے نمائندوں، برآمد کنندگان، خریداروں اور پالیسی سازوں کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے۔ اس میں تقریبا 1800 سے زائد نمائش کنندگان اور 17 ممالک سے 155 بین الاقوامی شرکا شرکت کر رہے ہیں۔اس اہم تقریب کا افتتاح مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش سنگلانے کیا۔