عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// بڑھتے ہوئے عالمی سیاسی تنائو اور امریکی ڈالر کی کمزوری کی وجہ سے مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ مقامی اور بین الاقوامی بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (MCX) میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخی بلندیوں کے قریب ٹریڈ کر رہی ہیں۔جمعہ کو ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (MCX) پر اپریل فیوچر 0.64 فیصد بڑھ گیا۔