عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // اننت ناگ ضلع کے ڈورو ٹاؤن ہال میں جمعرات کو دیہی ترقی محکمہ کے زیر اہتمام منشیات سے پاک معاشرے کے پروگرام کے دوران کانفرنس ہال کی چھت جزوی طور پر گرنے سے کئی آشا ورکروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈورو کے ٹاون ہال میں منعقدہ ڈرگ فری سوسائٹی کے تحت پروگرام کے دوران اچانک ٹاون ہال کی چھت گر پڑی ۔جس کے نتیجے میں کئی آشاورکرزخمی ہوئیں جس سے پروگرام میں کھلبلی مچ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پروگرام میں تعلیم، صحت اور آئی سی ڈی ایس سمیت مختلف محکموں کے ملازمین نے شرکت کررہے تھے ۔ حادثہ کے پیش آنے کے بعد مرتب شدہ پروگرام میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں ۔(ایجنسیز)