عظمیٰ نیوز سروس
شوپیان// امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے شوپیان پولیس نے اشتعال انگیز مواد کی گردش پر ایک ایف آئی آر درج کی ہے۔پولیس حکام نے بدھ کو بتایا، “شوپیان پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اشتعال انگیز مواد کی گردش کا نوٹس لیا ، جو امن عامہ کی بحالی کے لیے متضاد پایا گیا ہے۔”انہوں نے کہا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ جاوید احمد کھانڈے ولدعلی محمد کھانڈے ساکن کیگام نامی ایک شخص مبینہ طور پر کچھ ایسی ویڈیوز کو شیئر کرنے اور پروپیگنڈہ کرنے میں ملوث تھا جس کے ساتھ کیپشنز اور تبصرے تھے جو بنیادی طور پر عوامی امن کو خراب کرنے اور امن و امان کی صورتحال کو بری طرح متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔اسی مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 26/2026 پولیس سٹیشن شوپیان (پولیس پوسٹ کیگام) میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ مزید قانونی کارروائی قانون کے تحت کی جائے گی۔